عمران خان کی تجویز مسترد، جنرل باجوہ کی توسیع کے بارے میں نہیں سوچ رہے، وزیر اعظم سینئر ترین جرنیل کو آرمی چیف لگائیں گے: شاہد خاقان 

عمران خان کی تجویز مسترد، جنرل باجوہ کی توسیع کے بارے میں نہیں سوچ رہے، وزیر اعظم سینئر ترین جرنیل کو آرمی چیف لگائیں گے: شاہد خاقان 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وقت پر وزیر اعظم شہبازشریف ہی کریں گے ۔ توسیع پر بات حکومت میں ہو رہی ہے نہ ہی میرے خیال میں جنرل قمر جاوید باجوہ توسیع کو قبول کریں گے۔ اس معاملے میں کوئی تنازع نہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی جو باتیں کر رہے ہیں اس کی آئین میں گنجائش نہیں ۔ مزید توسیع ملک اور ادارے کے مفاد میں نہیں ہوگی ۔توسیع غیر معمولی عمل ہے معمول کی کارروائی نہیں ہے۔ سینئر ترین جرنیلز میں سے ہی کوئی ایک آرمی چیف ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار نہیں یہ اختیار وزیر اعظم شہباز شریف کا ہے اور وہ ہی آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔ حکومت کے 11 مہینے رہ گئے ہیں اس کے بعد انتخابات ہوں گے عمران خان جیتیں گے تو وہ حکومت میں آجائیں ۔ سڑکوں پر آنے سے حکومتیں نہیں گرتیں۔ 

مصنف کے بارے میں