ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

11:33 AM, 13 Sep, 2025

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ معلوماتی نشست منعقد کی گئی۔

اساتذہ نے کہا کہ ایسے سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات شیئر کرنے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

 طلبہ نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ تمام اداروں کا یکجا ہونا ضروری ہے تاکہ دہشت گردی کا موثر مقابلہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں