وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنوں میں دہشت گردی کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس، 12 شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

05:17 PM, 13 Sep, 2025

بنوں :وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 12 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائی جاری رہے گی اور اس معاملے میں کوئی ابہام یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان کو بھی واضح پیغام دیا کہ یا تو وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو یا بیرونی عناصر کے ساتھ، ورنہ انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے حوالے سے سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر اور فوری قانونی و انتظامی اقدامات اٹھائے گی تاکہ ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ دورہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین تعاون کو بھی مضبوط بنائے گا۔

مزیدخبریں