ایران کی امریکا کو 7 شرائط، آبنائے ہرمز کھولنے کا معاملہ مزید پیچیدہ

11:35 AM, 13 Sep, 2026

 تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دی ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی ہیں اور واضح کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مسقط میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی ایران کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

 رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے انتظام کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور بحری جہازوں کی آمدورفت ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق امریکا جس جنوبی راستے کو کھولنے پر زور دے رہا ہے، اسے بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ نئے راستے کے ذریعے بحری آمدورفت کا انتظام ایران کی نگرانی میں ہوگا۔

 تاہم ایران کی جانب سے امریکا کے سامنے پیش کی گئی سات شرائط کی مکمل تفصیلات تاحال منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔ موجودہ صورتحال میں ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کا معاملہ بدستور سفارتی مذاکرات سے جڑا ہوا ہے۔

مزیدخبریں