انڈونیشیا میں مسافر بحری جہاز لاپتہ، 140 افراد تاحال لاپتہ

12:45 PM, 13 Sep, 2026

جکارتہ :نڈونیشیا میں خراب موسم کے باعث مسافر بحری جہاز حادثے کا شکار ہوگیا، جہاز میں 243 مسافر سوار تھے، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 140 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کے دوران حکام کے رابطے سے منقطع ہوگیا۔ جہاز انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے جنوبی صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی۔

حکام نے لاپتہ جہاز اور مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں