دبئی:ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل مقابلہ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ہوں گے۔