حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات میں ایک روز کی توسیع، تیسرا دور اب کل ہوگا

03:35 PM, 13 Sep, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا اور حکومت و جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔

 ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا تیسرا دور کل ہونا تھا، تاہم حکومت کی جانب سے مزید ایک روز کا وقت طلب کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے لیاقت بلوچ سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔

 حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ فریقین کے درمیان آئندہ مذاکرات میں اہم امور پر پیش رفت متوقع ہے۔

مزیدخبریں