اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والے افراد کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگے پٹرول کے اثرات سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
حکومت کے اعلان کے مطابق ریلیف اسکیم سے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہری براہِ راست مستفید ہوں گے۔
مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور اسکے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر بوجھ بڑھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک خصوصی ریلیف سکیم کا اجراء کر دیا گیا ہے.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 13, 2026
وزیر اعظم نے سکیم کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں…