کولمبو میں پاکستان کا پرچم بلند، آغا طلال اور نصیب اللہ نے کک باکسنگ کے ٹائٹل جیت لیے

04:19 PM, 13 Sep, 2026

کولمبو میں پاکستان کا پرچم بلند، آغا طلال اور نصیب اللہ نے کک باکسنگ کے ٹائٹل جیت لیے
کولمبو میں پاکستان کا پرچم بلند، آغا طلال اور نصیب اللہ نے کک باکسنگ کے ٹائٹل جیت لیے

کولمبو(جاویدبلوچ)سری لنکا کے دارالحکومت میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے دو نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔
 پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے کھلاڑی اور ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے آغا طلال حیدر نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی فائٹر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
 دوسری جانب نصیب اللہ نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو مات دی اور پاکستان کے لیے دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔
 دونوں کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہل علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے قومی ہیروز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں