زیلنسکی روسی تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنائیں، امریکی صدر ٹرمپ 

06:32 PM, 13 Sep, 2026

آئرلینڈ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران، یوکرین، وینزویلا اور عالمی معیشت سمیت مختلف امور پر اہم بیانات دیے۔

 ایران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور امریکی نمائندوں کی ایرانی حکام سے ملاقات پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

 ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی، تاہم وہ ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو ان کے لیے مکمل طور پر قابل قبول نہ ہو۔

 یوکرین کے معاملے پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے بات ہوئی ہے اور زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا۔

 وینزویلا کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وہاں سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہا ہے، جبکہ وینزویلا میں انتخابات حالات سازگار ہونے پر ہوں گے۔

 امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک میں دنیا کی سب سے کم شرح سود ہونی چاہیے۔ مصنوعی ذہانت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اس شعبے میں سبقت لے جائے گا، وہ کامیاب ہوگا۔

مزیدخبریں