سمارٹ فونز سے بچوں کی نیند یومیہ 15 منٹ کم ہونے لگی

لاہور: ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سمارٹ فون ہر فرد کی پہنچ میں ہے ، آج بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی سمارٹ فونز کے ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں۔ سمارٹ فون کی سکرین پر گزارا جانے والا لا محدود وقت بچوںکی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔ بچے سکرین کے عادی ہو کر تعلیم سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ سمارٹ فونز سکرینوں کے استعمال سے بچوں کی نیند میں کمی واقع ہوتی ہے۔ جی ہاں ! برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ساتھ زیادہ دیر کھیلنے والے بچے دوسروں کی نسبت کم سوتے ہیں۔

09:46 PM, 14 Apr, 2017

مزیدخبریں