پنجاب سے گندم دوسرے صوبوں میں سمگل نہیں ہونے دیں گے ، عبدالعلیم خان

05:10 PM, 14 Apr, 2020

لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام بارڈر سیل کریں گے، گندم صوبے سے باہر نہیں جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے نو منتخب سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت محکمہ خوراک کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انھیں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود نے محکمانہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی روک ٹوک کے بغیر باردانہ دیا ہے، گندم خریداری شروع ہو چکی ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا  کہ گندم خریداری کا 45 لاکھ ٹن کا ہدف ہر حال میں پورا ہوگا۔ پنجاب میں گندم کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں خوراک عالمی مسئلہ بن سکتا ہے۔ دیگر صوبے بھی گندم کیلئے پنجاب کی طرف دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری، محنت اور لگن سے کوئی بھی مقصد حاصل ہو سکتا ہے۔ گندم خریداری کے ہدف میں اضافہ تو ہو سکتا ہے، کمی ہرگز نہیں۔ پنجاب کے تمام بارڈر سیل کریں گے، گندم صوبے سے باہر نہیں جائیگی۔

مزیدخبریں