نیپرا کا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس ، سخت کارروائی شروع 

نیپرا کا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس ، سخت کارروائی شروع 
سورس: File

اسلام آباد: نیپرا اتھارٹی نے کا ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔اتھارٹی نے از خود نوٹس پر سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق  ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ہے۔اتھارٹی نے آئل یا فنی خرابی کے باعث بند پاور پلانٹس کے سربراہان  کو کل طلب کر لیا۔

 نیپرا اعلامیہ میں بتایا گیا کہ متعلقہ سربراہان جمعہ کو نیپرا ہیڈ کواٹرز میں اتھارٹی کے سامنے پیش ہوں۔پیشی پر  پاور پلانٹس کی بندش پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

اتھارٹی نے این پی سی سی اور سی پی پی اے جی کو بھی کل طلب کر لیا۔اتھارٹی کا صارفین کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر  ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کا بھی سخت نوٹس لیا۔اتھارٹی نے صارفین کی شکایات پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو بھی 19 اپریل کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا۔

مصنف کے بارے میں