روس یوکرین جنگ میں پیوٹن کا بڑا نقصان 

روس یوکرین جنگ میں پیوٹن کا بڑا نقصان 

ماسکو :روس یوکرین میں جاری جنگ میں روس کا بڑا نقصان سامنے آگیا ،بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہازمیں موجود گولہ بارود کو آگ لگ گئی ۔

روسی وزارت دفاع  نے  بحری جنگی جہاز’موسکوا‘ کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم  ان کا کہنا تھا کہ  جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

روسی افواج کا کہنا ہے  جہاز کے تمام عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے 2 کروز میزائلوں سے روسی جہاز کو نشانہ بنایا۔

 تاہم روسی میڈیا کے مطابق دھماکا اس بحری جہاز کے بارود میں ہوا ہے ۔