قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، سینیٹ اجلاس کل طلب

10:52 AM, 14 Apr, 2025

اسلام آباد  : دو روز کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ جمعے کے روز کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے آج کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف قومی امور پر بحث متوقع ہے۔ ادھر صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جو کل منگل کے روز شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں