ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

12:06 PM, 14 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور :  ملک بھر میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 اپریل تک جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں، ہلکے رنگوں کے کپڑے پہنیں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

مزیدخبریں