خیبرپختونخوا میں بھنگ کی محدود قانونی کاشت کی منظوری

03:31 PM, 14 Apr, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ (Cannabis) کی محدود کاشت کو قانونی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر مخصوص اضلاع میں لائسنس یافتہ افراد کو کاشت کی اجازت دی جائے گی۔

حکام کے مطابق، ایک ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی جو بھنگ کی کاشت، پیداوار، ترسیل اور استعمال کی نگرانی کرے گی۔ لائسنس کے اجرا کے لیے بین الادارہ جاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے کہا کہ یہ اقدام صنعتی اور طبی مقاصد کے لیے ہے اور اس سے غذائی اجناس کی قلت پیدا نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ افراد کو کاشت کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدخبریں