اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل 2025 کے لیے درآمدی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کے صارفین کو زیادہ قیمت جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کو کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، جس سے نئی قیمت 13.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔
سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی، جس کے بعد قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔یاد رہے کہ مارچ 2025 میں یہ قیمتیں بالترتیب 12.94 اور 12.72 ڈالر تھیں۔