پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس کا ایک اور سنگِ میل عبور

10:24 AM, 14 Apr, 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا آغاز ہیجان خیز تیزی کے ساتھ ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں  کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس میں 3 ہزار 641 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 64 ہزار 232 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس "بگ بینگ" اضافے کی بڑی وجوہات میں مستحکم میکرو اکنامک اشاریے، شرحِ سود میں کمی کی توقعات اور سرمایہ کاروں کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔مارکیٹ میں جاری اس تیزی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہونا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ اب ایک نئے اور مستحکم دور میں داخل ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں