اسلام آباد : پاکستان کی متحرک سفارت کاری کے نتیجے میں عالمی برادری نے علاقائی امن کے لیے اسلام آباد کے کردار کو تسلیم کر لیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور کینیڈین وزیر خارجہ نے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے۔
پاک ،یورپی یونین رابطہ: کاجا کالس نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امریکہ،ایران مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی خصوصی تعریف کی۔
کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے "اسلام آباد مذاکرات" کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
"اسلام آباد مذاکرات" کی عالمی سطح پر پذیرائی: یورپی یونین اور کینیڈا کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ
01:20 PM, 14 Apr, 2026