ماریہ واسطی 47برس کی ہو گئیں

ماریہ واسطی 47برس کی ہو گئیں

اسلام آباد : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماریہ واسطی 47 برس کی ہو گئیں۔ اداکارہ آج 14 اگست کو یوم پاکستان کے ساتھ اپنی سالگرہ کا بھی کیک کاٹیں گی۔

ماریہ واسطی 14 اگست 1970ءکو پیدا ہوئیں اور انہوں نے بطور اداکارہ اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا اور اب تک سینکڑوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ گندمی رنگ اور دلکش نقوش کے باعث انہوں نے جلد ہی ٹی وی پر اپنی شناخت قائم کر لی۔ ماریہ واسطی 14 اگست کو یوم پاکستان کے ساتھ اپنی سالگرہ کا بھی کیک کاٹیں گی۔