امریکی سیکرٹری خارجہ کا خواجہ محمد آصف کو فون، پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی

11:37 PM, 14 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ٹیلی فون کر وزارت سنبھالنے اورپاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر بھی مبارکباد دی،انہوں نے امریکی حکومت اور عوام کا  پیغام پہنچایا۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن نے خواجہ آصف سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان کو وزارت سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی.

امریکی سیکریٹری خارجہ نے 70 ویں یوم آزادی پر بھی مبارکباد دی اور امریکی حکومت اور عوام کا تہنیتی پیغام پہنچایا ۔

مزیدخبریں