یوم آزادی پر سیاسی قیادت کےپیغامات میں کشمیریوں سے محبت کی خوشبو بھی شامل ہے

 یوم آزادی پر سیاسی قیادت کےپیغامات میں کشمیریوں سے محبت کی خوشبو بھی شامل ہے

اسلام آباد: یوم آزادی پر سیاسی قیادت کےپیغامات میں کشمیریوں سے محبت کی خوشبو بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناتھا کہ کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں ہمارا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے ،15 اگست کو یوم سیاہ پر لندن کے مظاہرے میں بھی شریک ہوں گے ہم کشمیریوں کی تمام تکالیف کو محسوس کر سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارت کو خبردار کر دیا، ایسے حالات نہ پیدا کئے جائیں کہ جنگ کے علاوہ کوئی اور آپشن نہ رہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں، کشمیریوں کو بتا دیں گے، پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان کر دیا۔