ویڈیو: مصر میں چرچ میں آتشزدگی، 41 افراد ہلاک

04:36 PM, 14 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

قاہرہ: مصر کے دار الحکومت کے چرچ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

مصری میڈیا کے مطابق تاریخی چرچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ لگنے کے بعد چرچ میں موجود لوگ نیچے کی طرف بھاگے تو سیڑھیوں پر بھگدڑ مچی جس کے باعث ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔ 

چرچ میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک اور 55 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں