صدر آصف علی زرداری کا یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

10:20 AM, 14 Aug, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جرات اور حکمت نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف قوم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، جس سے قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

صدر نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح نے عوام کو نئے اعتماد سے نوازا ہے اور بیرونی جارحیت کے جواب میں قوم نے اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان نے وطن کا دفاع پوری قوت سے کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکتے، اور عزم و حوصلے سے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی جذبے کو معاشی بحالی اور تکنیکی ترقی کی جانب مرکوز کرنا ہوگا۔

صدر نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اپنے دل کے قریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔

مزیدخبریں