یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی مبارکباد، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عزم

12:38 PM, 14 Aug, 2025

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہے۔

مارکو روبیو نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں اور تجارت میں سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان باہمی تعاون سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معدنیات، توانائی (ہائیڈرو کاربن) اور کاروباری شراکت داری جیسے شعبوں میں تعاون سے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں