گوگل نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی پر خصوصی قومی پرچم والا ڈوڈل جاری کر دیا

11:56 AM, 14 Aug, 2025

لاہور : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر ایک خاص ڈوڈل پیش کیا ہے، جس میں پاکستان کا سبز و سفید پرچم نیلے آسمان کے پس منظر میں لہراتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس ڈوڈل میں تخلیقی انداز میں پرچم کے پیچھے گوگل کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

گوگل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ملک بن گیا۔ یہ دن ہمارے بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے۔

اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے صارفین کو یومِ آزادی سے متعلق مختلف معلومات، قومی نغمے، پاکستان کے قیام کی تاریخ اور ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ گوگل دنیا بھر میں اہم تقریبات اور مواقع پر اس طرح کے ڈوڈل تبدیل کرتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل پہلے بھی پاکستان کے قومی دنوں پر مختلف خوبصورت اور منفرد ڈوڈل پیش کر چکا ہے۔

مزیدخبریں