اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں 850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ اور 533 سے زائد بلاک کر دیے گئے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سے منسلک تھے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مختلف عالمی پلیٹ فارمز پر دہشت گردانہ مواد کو روکنے کے لیے کارروائی کی ہے۔ فیس بک اور ٹک ٹاک نے 90 فیصد درخواستوں پر عمل کیا، جبکہ ایکس اور واٹس ایپ کا ردعمل کم رہا۔
حکومت نے عالمی سوشل میڈیا کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام دہشت گرد اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کریں، جدید AI نظام کے ذریعے تشدد آمیز مواد فوری ہٹایا جائے اور پاکستانی حکام کے ساتھ براہ راست رابطہ یقینی بنایا جائے۔