عالمی سطح پر پاکستانی شوبز کی پہچان،ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

05:18 PM, 14 Aug, 2025

کراچی:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
مشہور فلمی و تفریحی ویب سائٹ انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDB) کی جانب سے جاری کردہ 2025-26 کی فہرست میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ہانیہ عامر اس عالمی فہرست میں شامل واحد پاکستانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے نہ صرف مقامی سطح پر مقبولیت حاصل کی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی دلکش شخصیت، اداکاری اور خلوص بھرے انداز سے مداحوں کے دل جیتے۔

فہرست میں آسٹریلیا کی اداکارہ مارگوٹ روبی پہلے، امریکی اداکارہ شیلین وڈلے دوسرے اور چینی اداکارہ دلرابا دلمورت تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی نینسی مکڈونی، پانچویں پر بالی ووڈ کی کرِتی سنن جبکہ ہانیہ عامر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہانیہ نے اس فہرست میں ایما واٹسن، امبر ہرڈ اور ترک اداکارہ ہاندے آرچل جیسی معروف شخصیات کو خوبصورتی کے اعتبار سے پیچھے چھوڑا۔

مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے ہانیہ عامر کی اس کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں