مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

09:59 AM, 14 Aug, 2026

کراچی :کراچی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

 پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 ملک بھر میں یومِ آزادی کا آغاز توپوں کی سلامی اور ملکی ترقی و خوشحالی کی دعاؤں سے ہوا۔

مزیدخبریں