راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
مسلح افواج نے تمام خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قوم کے ساتھ متحد ہو کر امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گی۔