صدرِ مملکت نے متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

10:11 AM, 14 Aug, 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ صدر نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک ہزار 172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اگست کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزیدخبریں