اسلام آباد: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل کے ذریعے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گوگل کے پاکستانی ہوم پیج پر روایتی لوگو کی جگہ سبز و سفید رنگوں سے مزین خصوصی ڈوڈل نمایاں ہے۔ گوگل مختلف ممالک کے قومی دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈلز کے ذریعے انہیں اجاگر کرتا ہے۔