تین مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

تین مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلے حادثہ میں حویلی لکھا قصبہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار عابد اور منور موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ شدید دھند کی وجہ سے ان کا موٹرسائیکل سڑک کنارے درخت سے ٹکرایا

تین مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

دیپال پور: تین مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلے حادثہ میں حویلی لکھا قصبہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار عابد اور منور موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ شدید دھند کی وجہ سے ان کا موٹرسائیکل سڑک کنارے درخت سے ٹکرایا جس کے نییجہ میں عابد ہلاک ہو گیا جبکہ منور شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔ دوسرے حادثہ میں چک شیریں معافی کی چھ سالہ فاطمہ بی بی دختر عبداغفور سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار دودھ والی گاڑی نے کچل کر ہلاک کر ڈالا۔تیسرے حادثہ میں چک پل باہر کی محسن موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفات گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی طارق شدید زخمی ہو گیا ۔جس کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا.