بلائنڈ ورلڈکپ 8 جنوری کو پاک بھارت میچ سے شروع ہوگا

بلائنڈ ورلڈکپ 8 جنوری کو پاک بھارت میچ سے شروع ہوگا

لاہور: پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔بلائنڈ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 جنوری 2018 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے میچز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور18 جنوری کوعجمان میں ہوں گے جب کہ فائنل 21 جنوری کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چئیرمین سیدسلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے۔