حکومت اپنی مدت پوری کریگی ٗ جون میں عبوری حکومت بنے گی : شاہد خاقان عباسی

حکومت اپنی مدت پوری کریگی ٗ جون میں عبوری حکومت بنے گی : شاہد خاقان عباسی

لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جون میں عبوری حکومت بنے گی، اسپیکر کی رائے ان کی ذاتی ہے، ان سے بات کروں گا اور اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو ان کو دور کیا جائے گا، جمہوریت کو ہمیشہ خطرات رہتے ہیں لیکن پاکستان میں آج جمہوریت کو کوئی خطرات نہیں ہیں۔


صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمول کا اجلاس ہے، لندن میں اور کوئی اہم فیصلے نہیں ہورہے، اسلامی دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق او آئی سی اجلاس میں مضبوط پیغام دیا ہے، امید ہے امریکہ اس کے بارے میں سوچے گا۔


انہوں نے کہا حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ جون میں عبوری حکومت بنے گی، اسپیکر کی رائے ان کی ذاتی ہے۔ میں ان سے بات کروں گا اور اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو ان کو دور کیا جائے گا، جمہوریت کو ہمیشہ خطرات رہتے ہیں لیکن پاکستان میں آج جمہوریت کو کوئی خطرات نہیں ہیں، مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے کو دنیا کے سامنے اٹھانا ہمارا فرض تھا۔