مریم نواز نے جمہوریت کو ملک کے لئے ناگزیر قرار دیدیا

مریم نواز نے جمہوریت کو ملک کے لئے ناگزیر قرار دیدیا

لندن : نوازلیگ کی رہنما مریم نواز نے جمہوریت کو ملک کے لئے ناگزیر قرار دے دیا۔ آئندہ سماعت پر نیب عدالت میں پیش ہونے کا اعلان بھی کر دیا کہتی ہیں ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا.

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے لندن سے نیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے۔جمہوریت کی گاڑی ہی ملک کو ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف 16 دسمبر کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور اتوار کو لاہور پہنچ جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ لندن میں ان کی والدہ کلثوم نواز کا علاج جاری ہےاور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔