جمعرات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان

جمعرات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان

اسلام آباد :ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ 16 دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے تک کم ہوسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان  میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس سطح  کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔

یاد رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضع کمی ہوئی ہے اورماہرین کا کہنا ہے یہ کمی مزید کچھ دن تک مسلسل ہوتی رہے گی  ۔