لاہور میں بسنت کے لئے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر

12:50 PM, 14 Dec, 2025

لاہور : لاہور میں بسنت منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد، انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کے لیے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پتنگ اور ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے تیار کی جا سکیں گی اور ان میں 9 سے زیادہ تاریں استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔ یہ اقدامات بسنت کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ پتنگ بازی کے دوران حادثات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں