سڈنی :آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، ایک شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا احمد ال احمد ہیرو بن گیا۔تینتالیس سالہ بہادر احمد کو دوگولیاں بھی لگیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔
پاکستان نے سڈنی میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ یکجہتی اور متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔