بالی ووڈ کے وہ اعزازات جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئے

بالی ووڈ کے وہ اعزازات جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گئے

ممبئی:بالی ووڈ جہاں فلم کی دنیا میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے وہیں کئی ایسے اعزازات بھی ہیں جو کسی اور کے حصے میں نہیں آئے ۔یہ اعزازات اتنے منفرد ہیں کہ گینز بک آف ورلڈ میں درج کیے گئے ہیں۔
کپور فیملی


کپور فیملی کا نام بھی گینز بک آف ورلڈ میں درج کیا گیا ہے وجہ یہ ہے کہ یہ واحد فیملی ہے جس کے سب سے زیادہ فیملی ممبرز شوبز کا حصہ ہیں۔1929میں پرتھوی راج کپور کے فلمی کرئیر سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب تک ختم نہیں ہوا اور اس خاندان کی تیسری نسل بھی اب بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کر رہی ہے۔پرتھوی راج کپور،ششی کپور،شمی کپور ،راج کپور،کرینہ کپور،کرشمہ کپور،رنبیر کپور،کُنال کپور،رندیر کپور ,انیل کپور،سونم کپور اور کرن کپور سبھی اس خاندان کا حصہ ہیں۔خاندان کے کُل24افراد فلمی دنیا کا حصہ ہیں جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔
سمیر انجان


دنیا میں یوں تو بہت سے موسیقار اور گلوکار ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک موسیقار سمیر انجان ہیں جن کے پاس یہ منفرد اعزاز ہے کہ انہوں نے اب تک دنیا میں سب سے زیادہ گانوں کی موسیقی ترتیب دی جن کی تعداد 3,524ہے ۔اور یہی وجہ ہے کہ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ میںشامل کیا گیا ہے سمیر کو یہ اعزا ز2015میں ملا۔
کمار سانو


”تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم“ گانے سے شہرت پانے والے کمار سانو کا نام بھی گینز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کو یہ اعزاز ایک دن میں 28گانے ریکارڈ کروانے پر دیا گیا تھا۔کمار کو یہ اعزاز 1993میں دیا گیا تھا۔
آشا بھوسلے


خوبصورت آواز سے جادو جگانے والی آشا بھوسلے کو کون نہیں جانتا۔آشا اب تک ہزاروں فلمی ،سنگل ،ڈوئیٹ،غزلیں گا چکی ہیں اور ان کے پاس یہ اعزاز ہے کہ سب سے زیادہ گانے گائے ہیں۔اب تک وہ مختلف کیٹگریز میں 11,000گانے گا چکی ہیں ان کا نام گینز بک آف ورلڈ میں 2011میں شامل کیا گیا۔
کہو نہ پیار ہے


ہرتیک روشن کی فلم کہو نہ پیار ہے کو اب تک مختلف کیٹگریز میں 92ایوارڈز دیے جا چکے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اس فلم کا نام گینز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یادیں


یادیں فلم 1964میں ریلیز ہوئی لیکن کچھ باکس آفس پر کوئی خاص جگہ نہ بنا پائی ۔لیکن گینز بک میں اپنا نا م شامل کروانے میں ضرور کامیاب ہو گئی ۔سنیل دت نہ صرف اس فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے بلکہ اس فلم کے واحد اداکار بھی تھے۔اور یہ سب سے کمکاسٹ والی پہلی فلم تھی۔
انڈین فلم انڈسٹری


ہالی ووڈ کے پاس یہ اعزاز تھا کہ 2008مین انہوں نے 606فلمین پروڈیوس کیں اور گینز بک میں اپنا نام درج کروایا لیکن 2009میں یہ اعزاز ہندی فلم انڈسٹری نے چھین لیا کیونکہ اس سال ہندی انڈسٹری نے 1,288فلمیں بنائیں۔اور اس طرح یہ اعزاز انڈین فلم انڈسٹری کے پاس آگیا۔
للیتا پور


12سال کی عمر میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ کے پاس سب سے زیادہ لمبا فلمی کرئیر ہونے کا اعزاز ہے جو کہ 70سال پر مبنی ہے اس دوران اداکارہ نے 700فلموں میں کام کیا اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ میں درج کروایا۔