ملکہ برطانیہ کے ٹویٹر پیج کےلئے000 30 پاونڈ تنخواہ پر منظم کی اسامی خالی ہے

ملکہ برطانیہ کے ٹویٹر پیج کےلئے000 30 پاونڈ تنخواہ پر منظم کی اسامی خالی ہے

لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے 10 لاکھ 77 ہزار فالوئرز والے ٹویٹر پیج کو منظم رکھنے کے لئے سالانہ 30 ہزار پائونڈ تنخواہ کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے ۔

ملکہ کی سرکاری ویب سائٹ سے جاری کردہ ملازمت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار اور اعلیٰ ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت کے حامل ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ماہر کی ضرورت ہے۔ کام کی نوعیت کے بارے میں شائع کردہ معلومات میں ملکہ کے ٹویٹر پیج کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب اور فیس بک صفحات کی ایڈمنسٹریشن شامل ہے۔

اعلان میں سالانہ 30 ہزار پائونڈ تنخواہ کے ساتھ ساتھ 15 فیصد اضافے والی پینشن بھی ادا کی جائے گی اور شخصی تعلیم و ترقی پر مبنی ایک وسیع پیکیج دیا جائے گا۔ اعلان کے مطابق درخواست دہندہ کا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا، مستقبل کے بارے میں ویژن کا مالک ہونا، ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن کے موضوع پر تجربہ کار ، جدت پسند اور تخلیقی ہونا اور تصویر اور ویڈیو کے موضوعات میں بھی ماہر ہونا ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں