وزیراعلیٰ بلوچستان کا اپنی تنخواہ سیلانی ٹرسٹ کو دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اپنی تنخواہ سیلانی ٹرسٹ کو دینے کا اعلان

کوئٹہ : کوئٹہ مٰیں وزیر اعلی ٰبلوچستان سیلانی دستر خوان کا افتتاح کیا ۔افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس  نے کہا  کہ نیک نیتی سے کئے گئے کام کا نتیجہ اچھا نکلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  جتنا بھی وقت ملا عوامی مسائل حل کرنے کی کوشس کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی تنخواہ سیلانی ٹرسٹ کو دینے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کھانے کا ذائقہ بھی چکھا۔

خیال رہے کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ  میں غریبوں ، یتیموں اور مستحق افراد میں گرم کپڑے ، کوٹ ، جرسیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا جاتا ہے ۔سیلانی دستر خوان میں ابتداء میں 5 ہزار غرباء اور مستحق افراد کو مفت کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا جائے گا ، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا ۔