روس میں برفباری کا 50 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا

08:20 PM, 14 Feb, 2021

ماسکو،روس کے دارلحکومت میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔شدید برفباری کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثر ہیں اورجگہ جگہ برف کے پہاڑ بن گئے ہیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں تین روز سے جاری برف باری کے باعث  معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں  جگہ جگہ برف کے پہاڑ بن گئے اور متعدد گھروں کی چھتیں برف کے بوجھ سےگرپڑیں۔ کئی شاہراہوں پر گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنس گئیں جبکہ سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ لگنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافرگاڑیوں سے اترکر پیدل ہی منزل کی جانب چل پڑے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہفتے کے روز تک ماسکو میں 22 انچ (56 سینٹی میٹر) برف پڑچکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 15سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  برفباری نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اس سے قبل 1973 میں اس قدر برف باری ہوئی تھی۔اُدھر شہری انتظامیہ سڑکوں پر پڑی برف ہٹانے کیلئے امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں