سکیورٹی فورسز کا پسنی میں آپریشن ،دہشت گرد کمانڈر ہلاک، 2 گرفتار 

08:36 PM, 14 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

پسنی: سکیورٹی فورسز نے پسنی اور خضدار میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کمانڈر کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بارہ اور تیرہ فروری کی درمیانی شب پسنی میں آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی پر دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ بھی کی۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد کمانڈر گوادر اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ و آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں بھی خفیہ اطلاع پر سرچ  آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نےدو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں نیاز اور محمد جان شامل ہیں جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔ 

مزیدخبریں