کیڈ مور اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، زلمی کا کنگز کو 200 رنز کا ہدف

کیڈ مور اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، زلمی کا کنگز کو 200 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈمور اور کپتان بابراعظم کی عمدہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ 
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 10، صائم ایوب 1، بھانوکا راجاپاکسا 6، جیمی نیشام 16 اور شکیب الحسن 1 رنز بنا سکے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے اینڈریو ٹائی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ میر حمزہ، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے بھی ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، قاسم اکرم، بین کٹنگ، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر اور میر حمزہ شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، بھنوکا راجاپاکسا، ٹام کوہلر کیڈمور، شکیب الحسن، جیمی نیشام، وہاب ریاض، سلمان ارشاد، سفیان مقیم اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں