واٹس ایپ کا نیا فیچر گروپ چیٹس کو بہتر طور پر آرگنائز کرنے کے لیے متعارف

01:41 PM, 14 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا : واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد گروپ چیٹس کو مزید منظم اور بہتر بنانا ہے۔ اس فیچر کے تحت، صارفین اپنے واٹس ایپ گروپس میں اپنے لیے خاص لیبلز استعمال کر سکیں گے، جس سے گروپ چیٹس میں موجود افراد کے کردار کو واضح طور پر پہچانا جا سکے گا۔

اس فیچر کے بارے میں معلومات واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ wabetainfo نے شیئر کی ہیں، جس کے مطابق یہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔

صارفین اپنے لیے گروپ میں مخصوص لیبلز لگا سکیں گے اور یہ لیبلز صرف اسی گروپ میں فعال رہیں گے۔ یعنی اگر آپ کسی گروپ میں کسی رکن کے لیے لیبلز استعمال کرتے ہیں تو وہ صرف اس گروپ میں دکھائی دیں گے، اور دوسرے گروپس میں الگ سے لیبلز لگانے ہوں گے۔ اس فیچر کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ گروپ کے مختلف ممبرز کے کردار کو آسانی سے شناخت کر سکیں گے۔

یہ فیچر تب تک فعال رہے گا جب تک آپ اسے خود سے تبدیل نہ کریں، اور اگر آپ واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال بھی کرتے ہیں تو آپ کا لیبل برقرار رہے گا۔ فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، اور یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں