لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے "اولمپیاڈ 2026" کا فورٹریس سٹیڈیم میں شاندار آغاز، ثقافتی رنگ بکھر گئے

11:12 AM, 14 Feb, 2026

لاہور : لاہور کے تاریخی فورٹریس اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی و سپورٹس میلے "اولمپیاڈ 2026" کا انعقاد کیا گیا، جس نے پورے شہر کو رنگوں اور جشن کے ماحول میں لپیٹ لیا۔ ایپ سپ (APSUP) کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس فیسٹیول میں ملک بھر سے نجی جامعات کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کر کے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔
سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز ایک پروقار مارچ پاسٹ سے ہوا، جس میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔ تقریب کی خاص بات چاروں صوبوں کی ثقافت کا جاندار مظاہرہ تھا۔    طلبہ نے پنجابی، سندھی، بلوچی اور پختون لباس پہن کر پاکستان کے متنوع کلچر کو اجاگر کیا۔    مختلف علاقائی رقص اور لوک موسیقی نے پنڈال میں موجود شرکاء کے دل جیت لیے۔
ایونٹ میں سپیریئر گروپ اور ایپ سپ کی اعلیٰ قیادت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جن میں      پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان (چیئرمین ایپ سپ)،    پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق (مینجنگ ڈائریکٹر سپیریئر گروپ)،    ڈاکٹر سمیرا رحمان (ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی)،    چوہدری حمزہ رحمان (ڈائریکٹر مارکیٹنگ سپیریئر گروپ)شامل تھے۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں اور سپیریئر گروپ ہمیشہ سے طلبہ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بہترین مواقع فراہم کرتا رہا ہے۔
اولمپیاڈ کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے بعد گرینڈ فائنل کا انعقاد ہوا، جہاں بہترین کارکردگی دکھانے والی نجی یونیورسٹیوں کے کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ جیتنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم نے انہیں نہ صرف اپنی کھیل کی مہارت دکھانے کا موقع دیا بلکہ مختلف ثقافتوں کو سمجھنے میں بھی مدد ملی۔

مزیدخبریں