سیالکوٹ: سیالکوٹ کے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز پر مشتمل ان مقابلوں میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوان پہلوانوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔
کانٹے دار مقابلوں کے بعد گوجرانوالہ کی ٹیم "شیرِ پنجاب" مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائی، جبکہ پشاور کی ٹیم "خیبر فائٹرز" نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کو شامل کرنا کھیلوں کے فروغ اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔
سیالکوٹ سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ فائنل مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں سمیت شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔
ایونٹ میں شریک ریسلرز نے پاک فوج کی جانب سے ٹیلنٹ پروموشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاہم اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر عسکری قیادت کے بے حد مشکور ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان آرمی نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر بھی مواقع فراہم کرتی رہے گی۔یہ چیمپئن شپ پاک فوج کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے عزم کا واضح ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔
پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ: گوجرانوالہ کی ٹیم "شیرِ پنجاب" فاتح قرار
09:13 PM, 14 Feb, 2026