راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے ان کے طبی معائنے کیلیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی جیسے ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ میڈیکل پینل آج ہی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے گا۔
جیل میں معائنے کے بعد یہ بورڈ اپنی سفارشات مرتب کرے گا، اور اگر میڈیکل بورڈ نے تجویز دی تو بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے بھی واضح کیا ہے کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کے تحت قیدیوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل، جیل میں چیک اپ کی تیاریاں
09:53 PM, 14 Feb, 2026